300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

یوسف رضاگیلانی کی جیت کے امکانات روشن۔۔۔سابق وزیراعظم نے ساتھیوں سمیت کس اہم ترین شخصیت سے ملاقات کرڈالی ،کھلاڑیوں کے لیے پریشان کن خبرآگئی - Forikhabar
جمعہ‬‮   26   فروری‬‮   2021


یوسف رضاگیلانی کی جیت کے امکانات روشن۔۔۔سابق وزیراعظم نے ساتھیوں سمیت کس اہم ترین شخصیت سے ملاقات کرڈالی ،کھلاڑیوں کے لیے پریشان کن خبرآگئی


اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔ملاقات کرنیوالوں میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،نیئر حسین بخاری ،یوسف رضا گیلانی ،مصطفی نواز کھوکھر اور حیدرگیلانی شامل تھے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹ الیکشن میں امیدوار سید یوسف رضاگیلانی کی قیادت میں

ملنے والے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے الیکشن میں اپنی حمایت طلب کی جس پر مولانا فضل الرحمن نے یوسف رضا گیلانی کو اپنی جماعت جے یو آئی (ف)اوربطور سربراہ پی ڈی ایم تمام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے یقینی دہانی کرائی ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کے دورن یوسف رضا گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہیں اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں آپ کے ساتھ کھڑی ہیں انشا اللہ سینیٹ ایکشن میں جیت آپ کی اور پوری اپوزیشن کی ہوگی ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم سلیکٹڈلوگوں کیلئے سینیٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور ہمارا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا بڑا مقصد بھی یہی ہے کہ وہاں جعلی عوامی نمائندوں کو آنے سے روکا جاسکے ۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نےمولانافضل الرحمن کو بتایا کہ سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوا ر کی کامیابی پوری اپوزیشن کی کامیاب ہوگی کہ وہاں جعلی عوامی نمائندوں کو آنے سے روکا جاسکے ۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نےمولانافضل الرحمن کو بتایا کہ سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوا ر کی کامیابی پوری اپوزیشن کی

کامیاب ہوگی اور میں نے ذاتی طورپر بھی کچھ اپنے دوستوں سے رابطے کیے ہیں جنہوں نے مجھے سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔‎


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us