300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

آصف زرداری کا یوسف گیلانی کی کامیابی کا دعویٰ خریدوفروخت پرمہرثبت کررہا ہے،شبلی فراز - Forikhabar
جمعرات‬‮   25   فروری‬‮   2021


آصف زرداری کا یوسف گیلانی کی کامیابی کا دعویٰ خریدوفروخت پرمہرثبت کررہا ہے،شبلی فراز


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا یوسف گیلانی کی کامیابی کا دعویٰ خریدوفروخت پرمہرثبت کررہا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرسابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ پارلیمان میں اقلیت ہوتے ہوئے آصف زرداری کا گیلانی کی

کامیابی کا دعویٰ خرید وفروخت کی آلودہ سیاست پر مہر ثبت کر رہا ہے۔شبلی فراز نے کہاکہ ملک میں اگر سیاست اور سیاستدان بدنام ہوئے ہیں تو اس کاسہرا اِن دوجماعتوں کے سر ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر میثاق کر کےاس سے منحرف ہوئےاور پیسے کی سیاست کو تسلسل بخشا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑانامیری خواہش تھی، سینیٹ الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے ۔ آصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب، اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے، ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کو راضی کیا، مخدوم احمدمحمودجیسےدوست آپ کےساتھ ہیں، آپ بڑاسرپرائز دینگے، پی ڈی ایم قیادت آپ کی کامیابی کےلئے کوشاں ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ تو سب نے دیکھ لیا، مگر حکومت کے لئےسینیٹ الیکشن کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے بھی برا ثابت ہوگا۔‎


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us