300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

عامر لیاقت کبھی نہ رہا تو تمہیں یاد تو آئے گا کہ خوش رکھا کرتا تھا اور ۔۔۔ عامر لیاقت سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پربول پڑے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   8   مئی‬‮   2021


عامر لیاقت کبھی نہ رہا تو تمہیں یاد تو آئے گا کہ خوش رکھا کرتا تھا اور ۔۔۔ عامر لیاقت سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پربول پڑے


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں جس کا جواب انہوں نے اپنے ہی شو پر دیا۔عامر لیاقت حسین نے اس حوالے سے کہا کہ ”میں نے اپنے آپ سے اور ادارے سے وعدہ کیا ہے کہ اب ناگِن ڈانس نہیں کروں گا”۔ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے نسیم حمید کے ساتھ ریس لگائی اور گِر

پڑا، لوگوں نے بے شمار میمز بنا ڈالے”۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ”مجھے میمز بنانے والوں سے کبھی چِڑ نہیں ہوتی، آپ بنایا کریں، اچھا ہے نا، عامر لیاقت کبھی نہ رہا تو تمہیں یاد تو آئے گا کہ تمہیں خوش رکھا کرتا تھا”۔یاد رہے عامر لیاقت حسین نے اپنے پروگرام میں بھارتی گانے پر ناگن ڈانس کیا تھا جو سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی دیگر نامور شخصیات کو ناگوار گزرا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ ڈاکٹر صاحب کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔علاوہ ازیں اِسی شو کی دوسری قسط میں پیش آیا جب عامر لیاقت حسین نے بطور مہمان پاکستان کی نمبر 1 ایتھلیٹ نسیم حمید کو مدعو کیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے نسیم حمید کے ساتھ ریس لگانے کی کوشش کی جس پر وہ گِر پڑے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین نے موقع سے خوب فائدہ اٹھایا اور ان پر ہزاروں کی تعداد میں میمز بنا ڈالیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us