300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پیر‬‮   18   اکتوبر‬‮   2021


وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ کراچی کمپنی کی ناک تلے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان گھر سے 60 لاکھ مالیت کا سامان،نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان نجیب گل عباسی نے تھانہ کراچی کمپنی میں درخواست دی کہ گزشتہ شام تقریباً 8 بجے 5 ملزمان جو سلور رنگ کی کرولا کار میں

آئے اور اپنے آپ کو اے این ایف کا ملازم ظاہر کر کے گھر میں داخل ہوئے، گھر میں داخل ہونے کے بعد ملزمان نے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے تقریباً 32 تولے طلائی زیورات، نقدی تقریباً 8 لاکھ، قیمتی گھڑیاں جن کی مالیت تقریباً 10 لاکھ، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، کیمرہ اور دیگر اشیاء لوٹ لیں، ڈاکوں تقریباً آدھا گھنٹہ گھر میں موجود رہے اور لوٹ مار کرتے ہوئے بھاگ گئے، دوسری جانب اسلام آباد پولیس 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، اسلام آباد پولیس نے تاحال کسی قسم کا موقف دینے سے گریز کیا ہے، دوسری جانب کاروباری طبقات نے واقع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان نے اسلام آباد پولیس کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسلام آباد پولیس ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان واپس نہیں دلواتی تو سخت ترین احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد شہر کو لاک کر دیں گے، مختلف تاجر تنظیموں نے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں اس طرح کی واردات کو اسلام آباد پولیس کی ناقص کارکردگی اور ملی بھگت قرار دیتے ہوئے سخت ترین

ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مدعی نجیب گل عباسی نے بتایا کہ ملزمان نے خواتین اور بچوں پر تشدد بھی کیا اور گھر میں موجود تمام عمر کی جمع پونجی، قیمتی اشیاء کو لوٹ لیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد پولیس فی الفور ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان برآمد کرواے اور ہمیں انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us