300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


سکول جانے والے بچوں کو روزانہ کیاچیز مفت دی جائے گی ،طلبہ کی توموجیں ہوگئیں


لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائیمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔اسکول جانے والے بچوں کے لیے ’دودھ پروگرام‘ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیر لائیو

اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ویٹرنری یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کا اشتراک شامل ہے۔ ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائیمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے جو بچوں کی نشوونما اور بڑھوتری کے لیے نہایت ضروری ہے، پاکستانی بچوں میں غذائی قلت اور نشوونما کی کمی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے، مویشی پال اور کا شتکار فوڈ چین سسٹم کی بنیادی اکائیاں ہیں لہذا مویشیوں کی غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کوشاں ہے۔سردار حسنین بہادر دریشک کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم منصوبہ کی افادیت اور بچوں میں غذائی کمی کے نقصانات کے بارے میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، افتتاحی تقریب میں ویٹرنری یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی اور فریزلینڈ

کیمپینا کے مابین تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے اور مہمانان خصوصی نے بچوں میں دودھ کے ڈبے تقسیم کرکے منصوبہ کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us