300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

خیبرپختونخوا،گلگت اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی - Forikhabar
جمعہ‬‮   26   فروری‬‮   2021


خیبرپختونخوا،گلگت اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی


اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقہ جات میں مطلع ابرآلو رہے گا،ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/ برفباری کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور

خشک رہے گا۔ تاہم اس دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش /بوند اباندی کی توقع ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔دیر، چترال ، کوہستان ،مالاکنڈ،مردان،بونیر، پشاور، کرم ، کو ہا ٹ ،وزیر ستان ،سوات ، کاکول اور مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پیرکی شب بالائی خیبر پختو نخواہ ، گلگت بلتستان اورکشمیر کے بعض علاقوں میں بارش ہو ئی ۔سب سے زیادہ بارش: کالام 30،مالم جبہ 12، پٹن 07، دیر 06 ، چترال اور دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: پاراچنار، لہہ ، گوپس منفی02 ، اسکردو اور کالام منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us