300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پرویز رشید سینیٹ انتخاب لڑنے کے لیے نااہل - Forikhabar
اتوار‬‮   7   مارچ‬‮   2021


پرویز رشید سینیٹ انتخاب لڑنے کے لیے نااہل


لاہور(ویب ڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کردی،پرویزرشید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید کےکاغذات نامزدگی مستردکیےجانےکےخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن سمیت دیگرنے ریکارڈعدالت

کو جمع کروادیا۔وکیل پرویزرشید نے کہا کہ پرویز رشید کے بقایا جات سے متعلق نوٹس یا اطلاع نہیں ملی، 17 جنوری 2019 کا نوٹس ہے، اسپشل آڈٹ کےبعد جاری کیا گیا،نوٹس پر گھر کا پتہ نہیں ،سینیٹ سیکریٹریٹ میں بھیجاگیا، جس پر عدالت نے کہا اگرنوٹس پر صرف پرویز رشید بھی لکھ دیا جائے تو ان تک پہنچ جائے گا۔وکیل کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کو2 باردرخواست دی کہ ہم بقایاجات دینے کوتیار ہیں، ریٹرننگ افسر کے سامنے اصل چیک رکھے ،بتایا کوئی بقایا جات لینے کو تیار نہیں ، پنجاب ہاؤس کے کنٹرولر عدالت میں ہیں ،ابھی واجبات دینےکوتیارہیں، نقدلینا چاہتے ہیں تو ہم ایک گھنٹے میں نقداداکردیں گے۔عدالت نے کہا روم ڈی 2 میں آپ نےکہیں انکار نہیں کیا کہ وہ آپ کے استعمال میں نہیں ، جس پر وکیل پرویزرشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی دستاویزیا بل پر میرے مؤکل کے دستخط نہیں، پنجاب ہاؤس کاریکارڈآچکا ہے ،پرویز رشید کبھی وہاں رہائش پذیر نہیں رہے، پنجاب ہاوس سے متعلق ایک سپشل آڈت کرایا گیا، جو آڈٹ کیا جاتا ہے میرے علم کے مطابق وہ کمروں کا کیاجاتا ہے، یہ آڈٹ رپورٹ ہے،کسی کمیٹی کی فائنڈنگ نہیں ،میرے موکل کوپارلیمنٹ میں

بہترین رہائش ملی ہوئی تھی۔وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پرویزرشید نےسنجیدگی سے رقم ادئیگی کی کوشش نہیں کی ، صرف کہانیاں سنائی جا رہی ہیں کہ رقم ادا کرنے کی کوشش کی ، جس پر رجسٹرار پنجاب ہاؤس نے بتایا کہ پنجاب ہاوس سے رقم کی ادائیگی کےلیے کسی نے رابطہ نہیں کیا ، طبیعت خراب تھی ، اس دن دفتر میں نہیں تھا ، دفترکھلا تھا مگر کسی نےعملے سے رابطہ نہیں کیا۔وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پرویز رشید کو نوٹس بھجوایا گیا کہ رقم ادا کریں ، پرویزرشید نےجواب دیا اپیل کر رکھی ہے ،رقم ادا نہیں کریں گے ،وکیل اعتراض کنندہ نے کہا کچھ شقیں نکال دی گئی تھیں جس کےتحت گزشتہ سینیٹ الیکشن ہوا۔عدالت کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےالیکشن ایکٹ متنازع ہوچکاہے، ایک شق دوسری سےمتصادم نظرآتی ہے، دوران سماعت کنٹرولر پنجاب ہاؤس نے پرویز رشید کے ٹھہرنے سے متعلق ریکارڈ پیش کر دیا اور بتایا کہ پرویز رشید کو جنوری 2019 کو پہلا اور اکتوبر میں دوسرا نوٹس بھجوایا۔عدالت نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل مسترد کردی اور ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے

کا فیصلہ برقرار رکھا۔الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ مجھے بے بنیاد الزام پر نااہل کیا گیا ،سرکاری کاغذات پر مجھے نادہندہ ظاہر کیا گیا ، انہوں نے کہاکہ میں متعدد بار رقوم کی ادائیگی کیلئے گیا نہ تو مجھے کوئی اکائونٹ دیا گیا اور نہ ہی متعلقہ افسر سیٹ پر موجود تھے ۔جب میرے کاغذات رکوانے ہوں تو حکومتی افسر کہتے ہیں کہ میں نے ان کے پیسے دینے ہیں لیکن جب پیسے دینے کیلئے جاتا ہوں تو کہتے ہیں ہم نے پیسے نہیں لینے ۔انہوں نے کہاکہ آج الیکشن ٹریبونل کے سامنے پنجاب ہائوس کے افسر نے اعتراف کیا کہ جب پرویز رشید آئے تو اس وقت میں موقع موجود نہیں تھا کیونکہ میں بیمار تھا ۔اب میری اپیل عدالت کے سامنے یہ تھی کہ ریٹرننگ افسر کے حکم پر عملدآمد کرایا جائے لیکن پی ٹی آئی والے جو خود کو انصاف والے کہتے ہیں اب وہ دھند والے ہو گئے ہیں انہوں نے اس معاملے کو ایک طرف رکھا کہ میں نے پنجاب ہائوس کے کوئی پیسے دینے ہیں انہوں نے ایک دوسرے مقدمے کا حوالہ دیدیا جس کا فیصلہ ڈیم والے ایک جج نے سنایا تھا اور خود کو بابا رحمتے کہتے تھے وہ بابا رحمتے چار کروڑ میرے کھاتے میں ڈال کر گئے

تھے کہ کسی نے تنخواہیں لی ہیں اور وہ تنخواہیں میں (پرویز رشید)واپس کروں۔یہ فیصلہ بھی اپنی مثال آپ ہے اس قسم کے فیصلے میں نے کبھی نہیں سنے تھے لیکن اس فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے جب تک سپریم کورٹ اس اپیل پر فیصلہ نہیں سناتی میں اس میں بے قصور ہوں۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی کا چہرہ پورے پاکستان کے عوام نے دیکھ لیا کہ دھند والوں نے کس طرح اندھیر نگری مچائی۔سینیٹ کا ممبر بنو یا نہ بنوں لیکن ان کی اندھیرنگری کو آج میں نے بے نقاب کردیا ہے اور آئندہ بھی سینیٹ کے فلور پر نہیں تو باہر سڑک ، گلی چوراہے جہاں مجھے موقع ملے گا اس کی دھند اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرتا ہوں ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us