300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ڈسکہ ضمنی الیکشن:انتظامیہ کاغیرذمہ دارانہ رویہ ،اہم ترین شخصیت سمیت متعددافسران کی کرسیاں خطرے میں - Forikhabar
جمعرات‬‮   25   فروری‬‮   2021


ڈسکہ ضمنی الیکشن:انتظامیہ کاغیرذمہ دارانہ رویہ ،اہم ترین شخصیت سمیت متعددافسران کی کرسیاں خطرے میں


لاہور(ویب ڈیسک )ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی رات انتظامی افسروں نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جو اب بے نقاب ہوگیا ہے۔جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لینا کا فیصلہ کرلیا۔ریٹرننگ افسر نےفریقین کےمشتعل ہونے پر سیکیورٹی مانگی مگر تسلی بخش جواب نہ ملا۔الیکشن کمیشن نےذمہ دارافسران کی معطلی پرغورشروع کردیا ہے۔اين اے 75 ڈسکہ کے

ضمنی انتخاب کی رات بدنظمی اور نظم و ضبط کی صورت اختیار انتہائی خراب شکل اختیار کرگئی تھی۔ آدھی رات کوآراو نےاليکشن کميشن سےرابطہ کرکے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے،دونوں گروپس کےلوگ مشتعل ہيں،سيکيورٹی کےليےصرف 1ڈی ايس پی ہے اور وہ بھی آدھا سويا ہواہے۔آراوکےخدشے پر پہلےتواليکشن کميشن نے پنجاب کےاعلی افسران سے رابطوں کی کوشش کی ليکن جب کسی نے بات نہ سنی توچيف اليکشن کمشنر نےوفاق کےاعلی افسر سےرابطہ کرکے فوراًرينجرز کو موقع پر بھيجنےکی ہدايت کی۔جس پر متعلقہ وفاقی سيکرٹری نے کہا کہ معاملہ پنجاب حکومت ديکھ رہی ہے۔جواب میں چيف اليکشن کمشنرنے خبردار کیا کہ اگر کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش آیاتو آپ ذمہ دار ہوں گے۔چيف اليکشن کمشنر کی وارننگ پراعلی افسر نےاٹارنی جنرل سے رابطہ کيا,اٹارنی جنرل نے کہا کہ احکامات پر فوراًعمل کريں ورنہ آپ کے خلاف کارروائی کی جائےگی جس پروفاقی سيکرٹری نےرينجرزکوبراہ راست حکم ديا کہ آراوکےدفتر پہنچيں۔اگلےروزمتعلقہ وفاقی سيکرٹری معافی تلافی کےليے اليکشن کميشن کےدفتر فون بھی کرتےرہے۔الیکشن کمیشن

کےذرائع کےمطابق غيرذمہ داری دکھانے والے چيف سيکرٹری،آئی جی پنجاب،کمشنر گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنرسيالکوٹ سميت متعدد افسران کی معطلی پرغورشروع ہوگيا۔افسران کےخلاف انکوائريز اورديگر آپشنز پرمشاورت جاری ہے۔ڈسکہ کےضمني انتخاب کي انکوائري ميں چند پولنگ اسٹيشنز کے نتائج پر شک کا اظہار بھی کياگيا ہے ,جن کے فارم پنتاليس کی تیاری میں بے ضابطگیوں کا شبہ ہے۔الیکشن کمیشن کو این اے 75 ڈسکہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر انکوائری رپورٹ بھیج دی گئی تھی، فیصلہ آئندہ 2 روز میں آنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات ‏کا حکم دیا تھا۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران کوغائب کیا گیا اور وہ صبح 6 بجے واپس ‏آۓ۔ نتائج میں ٹیمپرنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us