300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کینیڈین نژادبالی ووڈ اداکارہ کی تصاویرنے انٹرنیٹ پردھوم مچادی۔۔۔ایساانداز کہ دیکھ کرہرکوئی حیران - Forikhabar
اتوار‬‮   7   مارچ‬‮   2021


کینیڈین نژادبالی ووڈ اداکارہ کی تصاویرنے انٹرنیٹ پردھوم مچادی۔۔۔ایساانداز کہ دیکھ کرہرکوئی حیران


نئی دہلی(ویب ڈیسک)کینیڈا میں پیدا ہوئیں ماڈل اداکارہ نورافتیحی (Nora Fatehi) نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں، بلکہ کمال کی بیلے ڈانسر ہیں۔ نورا فتیحی نے فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ آئٹم سانگ دیئے ہیں۔ ساکی ساکی، دلبر، کمریا جیسے سپر ہٹ گانے پر اپنے ڈانس کا جلوہ بکھیر چکی ہیں۔ یوں تو ماڈرن کیس میں قہر برپانے والی نورا فتیحی ساڑی میں اکثر نظر آتی

ہیں۔ بگ باس-14 کے فنالے میں نورا فتیحی ساڑی میں نظر آئیں۔ نورا فتیحی اور سلمان خان نے شو ’بگ باس 14‘ کے فنالے دوران ’گرمی‘ سانگ پر یونک اسٹیپس بھی دیئے۔ فنالے پر نورا فتیحی کے ساتھ مستی کرتے ہوئے سلمان خان شو کے اسٹیج سے نیچے بھی گرجاتے ہیں۔ نورا فتیحی اور سلمان خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔نورا فتیحی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات ہندی فلم ’رور- ٹائیگرس آف دی سندربنس سے کیا تھا۔ اس کے بعد نورا فتیحی نے تیلگو فلم ’ٹیمپر’ کیا۔ نورا فتیحی کا پہلا پیار ڈانس ہے۔ ڈانس کو لے کر ان کی دیوانگی کسی سے چھپی نہیں ہے۔ انڈیا میں ان کی پہچان اداکارہ کے طور پر جتنی نہیں ہے، اس سے زیادہ ڈانس کو لے کر ہے۔ نورا فتیحی نے کئی گانوں میں دھمال کرچکی ہیں، لیکن 2018 میں ریلیز ہوئی فلم ’ستیہ میو جیتے‘ میں نورا فتیحی نے ’دلبر‘ گانے پر ڈانس کرکے شائقین کا دل لوٹ لیا۔ اس گانے سے ان کی پاپولرٹی تو بڑھی ہے فلم انڈسٹری میں کام کی بھی بھرمار لگ گئی ہے۔گزشتہ ہفتہ کے روز ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے انعقاد میں نورا فتیحی کو دیکھ کر سب کی سانسیں رک سی گئیں۔

لائٹ گرین رنگ کی ساڑی میں نورا فتیحی بے حد اسٹننگ لگ رہی تھیں۔ اس ایونٹ میں بالی ووڈ کی کئی اداکارہ پہنچی ہوئی تھیں، لیکن نورا فتیحی کا لُک سب پر بھاری پڑا۔یوں تو نورا فتیحی کے اسٹائل کا جادو ہمیشہ ہی چھایا رہتا ہے، لیکن جب وہ ساڑی پہنتی ہیں، تو انہیں دیکھ کر مداحوں کی آہ نکل جاتی ہے۔ گرین کی اس ساڑی میں نورا فتیحی نے ہلکے میک اپ اور لائٹ جویلری میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔نورا فتیحی کے اس فوٹو کو دیکھ کر ان کی خوبصورتی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ پیچ کلر کی ساڑی میں کھلے بالوں میں نورا فتیحی قہر برپا کر رہی ہیں۔ نورا فتیحی نے نتھ اور کان میں چھوٹے چھوٹے جھمکے کے ساتھ ایک ہاتھ میں کڑا (کنگن) پہن کر اپنا اسٹائل ٹیم اپ کیا ہے۔ بے حد سمپل اور سادہ لُک میں ان کی خوبصورتی دیکھتے ہی بن رہی ہے۔اپنے ڈانس سے سب کو دیوانہ بنانے والی نورا فتیحی اس گرین کلر (ہرے رنگ) کی ساڑی میں ہاٹ نظر آرہی ہیں۔ نورا فتیحی نے اسٹرپ والی بلاوز کے ساتھ ساڑی کو ٹیم اپ کیا ہے۔ جویلری کے نام پر نورا فتیحی کے گلے میں بڑا سا ہرے رنگ کا خوبصورت ہار نظر آرہا ہے، جو ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے کے لئے

کافی ہے۔انڈین فلم انڈسٹری میں نورا فتیحی آج کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ نورا فتیحی کی خاصیت سے ہے کہ وہ خود تو کم بولتی ہیں، لیکن ان کا ڈانس بولتا ہے۔ڈانس ریئلٹی شو میں بھی حصہ لینے والی نورا فتیحی کے تمام لُک پر ان کے ساڑی والا لُک بھاری پڑتا ہے۔واضح رہے کہ 6 فروری 1992 کو ٹورنٹو کے اونٹاریو کناڈا میں پیدا ہوئیں نورا فتیحٰ نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی ہے

 نئی دہلی: کناڈا میں پیدا ہوئیں ماڈل اداکارہ نورافتیحی (Nora Fatehi) نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں، بلکہ کمال کی بیلے ڈانسر ہیں۔ نورا فتیحی نے فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ آئٹم سانگ دیئے ہیں۔ ساکی ساکی، دلبر، کمریا جیسے سپر ہٹ گانے پر اپنے ڈانس کا جلوہ بکھیر چکی ہیں۔ یوں تو ماڈرن کیس میں قہر برپانے والی نورا فتیحی ساڑی میں اکثر نظر آتی ہیں۔ بگ باس-14 کے فنالے میں نورا فتیحی ساڑی میں نظر آئیں۔ نورا فتیحی اور سلمان خان نے شو ’بگ باس 14‘ کے فنالے دوران ’گرمی‘ سانگ پر یونک اسٹیپس بھی دیئے۔ فنالے پر نورا فتیحی کے ساتھ مستی کرتے ہوئے سلمان خان شو کے اسٹیج سے نیچے بھی گرجاتے ہیں۔ نورا فتیحی اور سلمان خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ تصویر کریڈٹ: Viral Bhayani) انڈین فلم انڈسٹری میں نورا فتیحی آج کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ نورا فتیحی کی خاصیت سے ہے کہ وہ خود تو کم بولتی ہیں، لیکن ان کا ڈانس بولتا ہے۔  تصویر کریڈٹ: Viral Bhayani) ڈانس ریئلٹی شو میں بھی حصہ لینے والی نورا فتیحی کے تمام لُک پر ان کے ساڑی والا لُک بھاری پڑتا ہے۔  تصویر کریڈٹ: Viral Bhayani)


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us