300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ن لیگ کے کونسے رہنما ٹاک شوز میں حصہ لیں گے، کونسے نہیں لیں گے؟ فہرست جاری - Forikhabar
ہفتہ‬‮   8   مئی‬‮   2021


ن لیگ کے کونسے رہنما ٹاک شوز میں حصہ لیں گے، کونسے نہیں لیں گے؟ فہرست جاری


لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے میڈیا پر پیش کیے جانے والے ٹاک شوز میں شرکت کے لیے اپنے رہنماؤں کی فہرست جاری کر دی جس میں مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا نام ہی شامل نہیں۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں کئی اہم لیگی رہنماؤں کے نام موجود نہیں ہیں جس پر ان سینئر رہنماؤں نے پارٹی

فیصلے کے مخالفت ظاہر کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کر دیا ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فہرست سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں بیٹھ کر جاری کی ہے، اس میں صرف شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، عظمیٰ بخاری، احسن اقبال، رانا ثنااللہ ، حمزہ شہباز، مصدق ملک، عرفان صدیقی، خرم دستگیر اورطلال چوہدری ٹاک شوز میں حصہ لے سکیں گے۔دوسری جانب اس فہرست میں مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا نام ہی شامل نہیں جبکہ ان کے علاوہ لیگی رہنما جاوید لطیف، طارق فضل چودھری اور دیگر سینئر رہنماؤں کے نام ہی موجود نہیں ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں انہیں ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ٹاک شوز میں بیٹھنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us