300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کپتان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،جہانگیرترین سے 2 اہم ترین ارکان اسمبلی کی ملاقات ،بڑی یقین دہانی کرادی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   8   مئی‬‮   2021


کپتان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،جہانگیرترین سے 2 اہم ترین ارکان اسمبلی کی ملاقات ،بڑی یقین دہانی کرادی


اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے2 رہنماؤں نے جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والے2 اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ صاحبزاده محبوب سلطان اور امیر سلطان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر

بات چیت کی گئی۔ صاحبزاده محبوب سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے۔ اراکین نے کہا کہ اکٹھے مل کر پارٹی میں جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔ دوسری جانب جہانگیرترین گروپ کے رہنماؤں نے گورنر پبجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں راجہ ریاض، اجمل چیمہ، خیال احمد ودیگر شریک تھے۔ راجہ ریاض اور دیگر نے گورنرپنجاب کو تحفظات سے آگاہ کیا۔گورنرپنجاب کی یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تحفظات کودور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سےآپ کی ملاقات کیلئے کردارادا کروں گا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us