300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈائون لگانےسے متعلق اہم اعلان کردیا - Forikhabar
ہفتہ‬‮   8   مئی‬‮   2021


وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈائون لگانےسے متعلق اہم اعلان کردیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ عوام میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں۔وفاقی وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کو ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کررہے ہیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ عوام میں نہ خوف ہے اور نہ

احتیاط کررہے ہیں اس لیے وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ‘کورونا کی انتہائی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے شہروں میں فوج طلب کر لی ہے تا کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عمومی معمولات متاثر ہوں گے، ہم آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں، لاہور بدترین متاثر ہے احتیاط کریں اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ویکسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ویکسین کے حصول کی پوری کوشش کررہے ہیں، جن جن ممالک میں اضافی ہےپہلے بین الاقوامی سطح پر بھارت سے ویکسین دیے جانے کا فیصلہ ہوا تھا جہاں دنیا کے دوسرے نمبر پر ویکسینز بنتی ہیں لیکن انہوں نے 2، 3 ملک کو دی اور اب اتنے برے حالات ہیں کہ وہ اب کسی کو نہیں دے رہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ ہم نے چین سے ویکسین مانگی ہے لیکن وہاں بھی طلب بہت زیادہ ہے باقی دنیا میں ہر جگہ ویکسین کی کمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین آ بھی جائے تو اس کا اثر مرتب ہونے میں ایک سال کا

عرصہ لگے گا، اگر ہم آج سے ٹیکے لگانے شروع کریں تو یہ نیچے آنے میں وقت لگے گا لیکن سب سے زیادہ فرق ایس او پیز سے پڑے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ابھی بھارت والے حالات اس لیے نہیں ہوئے کیوں کہ ہم نے گزشتہ برس ہسپتالوں کی گنجائش میں اضافہ کردیا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کریں جس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی، اس میں سب سے پہلے ماسک کا استعمال کرین اس سے آپ کی 50 فیصد بچت ہوجائے گی۔نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں شہروں کا لاک ڈاؤن کا خدشہ نظر آرہا ہے اس لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ آئندہ چند روز میں صوبوں کے ساتھ مل کر منصوبہ تشکیل دیا جائے اور لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے جو اقدامات کرنے چاہیے وہ تجویز کیے جائیں۔جن شہروں میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے وہاں نویں سے بارہویں جماعت کے لیے بھی اسکولز عید تک بند رہیں گے۔بازاروں کے اوقات کار شام 6 بجے تک ہی رہیں گے اس کے بعد صرف انتہائی ضروری اشیا کے کاروبار کی اجازت ہوگی

جس کی فہرست جاری کی جائے گی۔انِ ڈور ڈائننگ پر پہلے سے پابندی عائد تھی اب عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی بند کردی گئی البتہ کھانا خرید کر لے جانے یا گھر منگوانے کی اجازت ہوگی۔انڈور جمز پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔دفتری اوقات کو 2 بجے تک محدود کیا جارہا ہے کیوں کہ 6 بجے تک بازار کھلے ہونے کے باعث لوگوں کو خریداری کا وقت مل سکے جس میں عید کی خریداری بھی شامل ہے، ساتھ انہوں نے درخواست کی کہ خریداری کے لیے آخری دنوں کا انتظار نہیں کریں۔دفتر میں 50 فیصد ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد پر زور دیا گیا ہے۔دنیا میں وائرس کی مختلف اقسام کے پھیلاؤ کے پیش نظر بیرونِ ملک سے آنے والے افراد کی تعداد میں کمی لانے کی پالیسی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بیرونِ ملک سے آنے والے افراد کی ٹیسٹنگ، قرنطینہ کے نظام کو مربوط کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تا کہ باہر سے وبا آنے کا خطرہ نہ ہو۔آکسیجن کی فراہمی کو جلد از جلد مزید بہتر بنانے اور ضرورت پڑنے پر درآمد کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اسد عمر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں آکسیجن کی پوری

پیداوار صلاحیت 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے جس میں 75 سے 80 فیصد آکسیجن صحت کے لیے استعمال ہورہی ہے جس میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کا بہت بڑا حصہ ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ وبا کی پہلی لہر کے دوران نظام صحت پر شدید دباؤ پڑا اور انتہائی نگہداشت یونٹس میں زیر علاج تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 3 ہزار تک چلی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں انتہائی نگہداشت یونٹس میں داخل تشویشناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 600 سے زائد ہے اس لیے ہم پچھلی لہر سے بہت اوپر جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کیسز مثبت آنے کی شرح بھی مسلسل 10 فیصد یا اس سے اوپر چل رہی ہے جس سے لگتا ہے ہمارے معاشرے میں وبا کا شدید پھیلاؤ موجود ہے اور کچھ شہروں میں مثبت شرح 20 فیصد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ یہ بات بھی مشاہدے میں آئی کہ وہ شہر جہاں مثبت شرح کم تھی اب وہاں بھی بڑھ رہی ہے اور اس کے باعث نظام ِ صحت پر دباؤ ہے اور خدشہ ہے کہ یہ ایک سطح سے اوپر نہ چلا جائے۔انہوں

نے کہا کہ اس صورتحال نے ہمیں مجبور کیا کہ مزید سختیوں کا اعلان کیا جائے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us