300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی میں کلین سویپ کرنے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو ٹرافی کیوں نہیں دی گئی؟آخرکارحیران کن وجہ سامنے آگئی


ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے

 

باوجود پاکستان کو ٹرافی نہ ملی ۔کرکٹ کے کھیل میں سیریز کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی جاتی ہے لیکن پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے باوجود ٹرافی نہ ملی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ قومی ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ونرز کے بورڈ کے ساتھ کھڑی ہے مگر سیریز کی ٹرافی کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔اسپورٹس جرنلسٹ عبدالغفار کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دی جائے گی۔انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دستیاب نہیں تھے اس لیے ابھی ٹرافی نہیں دی گئی، پاکستان کو ٹرافی ان ہی کے ہاتھ سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دلوائی جائے گی۔ تاہم اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 26 نومبر سے شروع ہورہی ہے۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us