300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   19   جنوری‬‮   2022


پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی


کراچی (نیوز ڈیسک )سابق رکن سندھ اسمبلی اور فنکشنل لیگ کی رہنما مہتاب اکبر راشدی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا کی قریبی ساتھی مہتاب اکبر راشدی اور ان کے شوہر سید اکبر شاہ راشدی نےفریال تالپور سے اپنے گھر پر ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا. واضح رہے کہ

مہتاب اکبر راشدی 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکنِ سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔انہوں نے اداکارہ کی حیثیت سے کریئر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں کام کیا، اس کے بعد وہ بیوروکریسی کی طرف چلی گئیں. وہ سندھ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف سندھولوجی کی ڈائریکٹر، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ریجنل آفس کی ڈائریکٹر اورسندھ گورنمنٹ میں ڈائریکٹر لیاقت لائبریری، سیکرٹری کلچر اینڈ ٹوارزم اور سیکریٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس کے مناصب پر فائز رہیں۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد پروگراموں کی میزبانی بھی کی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us