300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


پورا ملک بند ہو گا۔۔۔پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا


آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کر لیا

 

ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کیقیمتیں کم نہ کیں تواشیائے خوردونوش کی ترسیل روکنے پر مجبور ہو جائیں گے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان ، سندھ میں ایک ہی وقت ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ٹائروں کی قیمتیں بھی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ، گڈز ٹرانسپورٹ ٹیکس ،ڈیزل قیمتوں میں اضافےکی وجہ بحران کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق قیمتیں کم نہ ہونے کیصورت میں اشیائے خوردونوش کی ترسیل روکے جانے کا بھی امکان ہے۔جبکہ پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان آئندہ چند روز میں کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے دودھ اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جس نے عوام کو مزید مشکلات کا شکار کر دیا ہے

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us