300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


یہ چیزیں کھائیں،خواتین آپ کی طرف کھنچی چلی آئیں گی،تحقیق نے حیران کر دیا


مردوں میں کون سی چیز خواتین کے لیے پُرکشش ہوتی ہے؟ خوشبوؤں کے اکثر اشتہارات میں دکھایا جاتا ہے کہ صنفِ نازک ایک خُوب رو نوجوان کی خوشبو سے کس طرح متاثر ہوتی ہے یا پھر جب وہ پسینے کی بُو ختم کرنے والی خوشبو کا استعمال کرتا ہے.. البتہ صحت اور نفسیات کے امور سے متعلق ویب سائٹ کیئر2ر شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ

کےمطابق خواتین نہ صرف مردوں کے پسینے کی بُو میں کشش محسوس کرتی ہیں بلکہ اس کے رنگ سے بھی متاثر ہوتی ہیں.آسٹریلیا میں میکویری یونیورسٹی کے محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پھل اور سبزیاں کھانے کے بعد مردوں کے پسینے سے اُٹھنے والی بُو خواتین کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہے. تحقیق میں شریک مردوں نے اپنی یومیہ غذا کا اندراج کرایا. پہلے مرحلے میں spectrometer کےمرحلے میں spectrometer کے ذریعے اس بات کا تعین کیا گیا کہ آیا یہ شخص کیروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کرتا ہے یا نہیں (اس کے سبب زردی مائل پسینہ خارج ہوتا ہے). انسان کے پھل اور سبزیوں کے زیادہ کھانے سے یہ اثر پیدا ہوتا ہے.دوسرے مرحلے میں مطالعے میں شریک مردوں کو مختلف قسم کی ورزشیں کروائی گئیں تا کہ ان کا خوب پسینہ نکلے. اس کے بعد ان کی قمیضوں کو محققین کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے یہ قمیضیں خواتین کو دے دیں تا کہ وہ اپنے طور پر ان کی بُو کو اچھی طرح سُونگھ لیں. خواتین کومردوں کی بہترین بُو کا انتخاب کرنے پر جن قمیضوں کا انتخاب کیا گیا وہ ان لوگوں کی تھیں جو مختلف نوعیت کے پھل اور

سبزیاں کھاتےہیں.بہرکیف روزانہ کثرت سے پھل اور سبزیوں کا استعمال انسان کی عمر دراز ہونے کا سبب بنتا ہے. اس عادت سے عمومی صحت کو سپورٹ ملتی ہے اور انسان زیادہ پر کشش نظر آتا ہے.اگر آپ واقعی خواتین کے لیے پُرکشش بننا چاہتے ہیں.. تو پھر یقینا آپ کو مذکورہ تحقیق کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا !


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us