300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


پاکستانی تیاری کر لیں، رواں موسم سرما میں کتنی بارشیں اور برفباری متوقع ہیں؟ خوشخبری سنا دی گئی


ویدر بسٹرز کے مطابق موسمِ سرما 2021 تا 2022 کی پیشگوئی: درجہ حرارت

 

اور بارشیں معمول سے کم متوقع ہیں! دسمبر کے پہلے 10دنوں میں بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال نے موسمِ سرما دسمبر 2021 تا فروری 2022 کیپیشگوئی تیّار کی ہے۔رواں سال بھی موسمِ سرما کا آغاز معمول سے 2 سے3 ہفتے قبل، یعنی نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہی ہو چکا ہے۔ تاحال ملک بھر میں بارشیں معمول سے کم ہیں،جو کہ حیرانی کی بات نہیں کیونکہ نومبر پاکستان کا خشک ترین ماہ ہے۔ موسمِ سرما سے موسمِ بہار تک طاقتور لا نینا برقرار رہنے کی توقع ہے۔خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیر اور بلوچستان میں مجموعی طور پر باریشیں معمول سے کم یا کافی کمرہیں گی، جبکہ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی مقامات، مغربی گلگت بلتستان اور کشمیر کے انتہائی شمالی مقامات میں مجموعی طور پر بارش اور برفباری معمول سے تھوڑا کم یا کم متوقع ہے۔دسمبر اور جنوری کے دوران سردی عروج پر ہوگی، تاہم ابر آلودگی اور بارش و برفباری میں اضافے کے باعث بالخصوص شمالی پنجاب بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخواہ میں اوسطاً درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے سلسلے (ہر ہفتے تقریباً ایک) 5 سے 10 دسمبر کے دوران بالائی پاکستان کو متاثّر کریں گے۔ موسمِ سرما میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی

 

گریڈ کم رہنے کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جو کہ معمول سے انتہائی کم ہیں۔گرد آلود دھند یا سموگ کی صورتحال 2020 کے مقابلے میں بدتر ہوگی جبکہ ہواؤں کی رفتار دسمبر کے ابتدائی دنوں تک بھی سست رہیگی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us