300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


یہ تو ہونا ہی تھا۔۔اتحادیوں کے ساتھ چھوڑنےپر وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا


یورپی ملک سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن منتخب ہونے

 

کے چند گھنٹوں بعد عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ سوئیڈش پارلیمنٹ نے 54 سالہ وزیر خزانہ اور سوشل ڈیموکریٹس جماعت کی میگڈیلینا اینڈرسن کو وزیراعظم منتخب کیاتھا۔ میگڈیلینا کے حق میں 117 اور مخالفت میں 174 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جبکہ 57 نے ووٹ نہیں ڈالا۔سوئیڈش نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت میں زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہیئیں۔وزیراعظم منتخب ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی میگڈیلینا اینڈرسن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق میگڈیلینا اینڈرسن نے اتحادی جماعت گرین پارٹی نے بجٹ بل پاس نہ ہونے کے بعد حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا۔اس اعلان کے بعدنومنتخب سوئیڈش وزیراعظم نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us