300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت تقسیم کیے جائیں گے،بلاول بھٹو


کراچی (ویب ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے آج سندھ کے شہر سکھر میں نیولیبرسٹی کا افتتاح کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےمزدوروں

کی فلاح و بہود کے لیے دیگر اہم اعلانات بھی کیے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشکل صورت حال میں بھی مزدوروں کے لیے چھت کا بندوبست کررہے ہیں، یہ پیپلزپارٹی کانظریہ اور منشور کا تسلسل ہے، پارٹی کی بنیاد مزدورں کے حقوق کیلئے رکھی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جلد بینظیر مزدور کارڈکا بھی اجرا کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ سہولیات سے مستفید ہوں گے، بڑے بڑے منصوبے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے کارنامے ہیں، ہم شہید بھٹو کے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدےکی تکمیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مزدوروں کے لیےسندھ میں سب سے زیادہ قوانین منظور کیے گئے، ہم پاکستان میں سب سے پہلے مزدور پالیسی لائے، اس صوبے میں مزدور اپنے فیصلے وہ خود کرے گا، اب ہم نے اس خطے کی خواتین مزدورں کیلئے بھی قانون سازی کی، آج بھی پیپلزپارٹی ہی صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے، ہم اپنے مزدور بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us