300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


ساری دولت دروازوں میں دفن کر دی ۔۔ دنیا کے وہ پراسرار دروازے جو آج تک بند ہیں


روشنی اور چکا چوند سے بھرپور دنیا میں یقین نہیں آتا کہ کہیں تاریکی کی بادشاہت بھی ہوسکتی ہے۔ انسان جو دوسرے سیاروں تک پہنچ کر وہاں کے راز دریافت کررہا ہے لیکن اس دنیا میں آج بھی ایسی کئی پراسرار چیزیں ہیں جو اس کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ انھیں پر اسرار چیزوں میں وہ دروازے بھی ہیں جنھیں آج تک کوئی انسان نہیں کھول سکا۔پدماھاشوامی مندر

کا دروازہ،یہ ہندوؤں کے بھگوان “وشنو“ کا مندر ہے جسے کئی صدیوں پہلے ایک شاہی خاندان نے سونے سے تعمیر کروایا تھا اور اپنی ساری دولت مندر کے تہہ خانے میں بنے چھ دروازوں میں دفن کردی۔ ان دروازوں کو کھولنے کی اجازت کسی کو نہیں تھی کیونکہ ان کی پراسراریت کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور تھیں البتہ 2011 میں حکومتی فیصلے کے تحت دروازوں کو کھولا گیا تو ہانچ دروازوں کے اندر سے بیش قیمت خزانے ملے جبکہ چھٹا دروازہ تاحال نہیں کھل سکا

اہرامِ مصر کا ابولہول
مصر میں موجود اہرام صدیوں سے انسان کے لئے معمہ بنے ہیں۔ قدیم زمانے میں بنائی گئی بلند و بالا عمارت اور اس میں جوں کی توں مصالحہ لگی ممیاں لوگوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں لیکن ان کے علاوہ اہراموں کے تہہ خانوں میں کئی ایسے دروازے پائے جاتے ہیں جنھیں آج تک نہیں کھولا جاسکا اسی طرح ابولہول کا اہرام بھی ہے جس کہ تہہ خانے میں بنے ہوئے دروازے کھولنے کی اجازت آج تک مصر کی حکومت نے نہیں دی۔

بادشاہ قن کا مزار
یہ صرف ایک مزار نہیں بلکہ تقریباً ایک پورا شہر ہے جو صدیوں پہلے دفن ہوگیا تھا جو 1973 میں دو چائیینیز کسان بھائیوں کو کھیتوں کی کھدائی کے دوران ملا۔ یہ دفن شدہ شہر بادشاہ قن کا مزار ہے جس میں انھوں نے 7000 فوجیوں پر پبنی پتلوں کی فوج بنوائی تھی جو اس شہر کی رکھوالی پر معمور تھی۔ اس مزار کو دریافت کرنے کے بعد ان دونوں کسان بھائیوں کی موت ہوگئی اس لئے لوگوں کا اصرار ہے کہ مزار کے تالہ لگے دروازوں کو نہ کھولا جائے۔

(ہوٹل کا روم نمبر 873
ٹیرر آف بینف اسپرنگز نامی ہوٹل میں کئی سالوں پہلے ایک خاندان رات کہ ٹہرنے آیا جس کا دروازہ صبح کھولنے پر ہر طرف خاندان والوں کی لاشیں بکھری پڑی تھیں اور دیواروں پر جابجا خون بھر ہاتھوں کے دھبے تھے۔ اس خوفناک واقعے کے بعد اس دروازے کو ہمیشہ کے لئے تالہ لگا دیا گیا۔

(تاج محل)
تاج محل دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک ہے جہاں شاہ جہاں کی لاڈلی بیوی ممتاز بیگم دفن ہیں۔ تاج محل دراصل ایک مقبرہ ہے جس کے نچلے حصے میں کئی دروازے موجود ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ کسی نہ کسی دروازے میں ممتاز بیگم کی حنوط شدہ لاش ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ ان میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں ہیں۔ البتہ وہ دروازے ہمیشہ سے بند ہیں اور انھیں کھولا نہیں جاسکتا


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us