300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


کیا آپ جانتے ہیں کہ گاڑی کے ٹائر کالے ہی کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں ایسی دلچسپ معلومات جو آپ کو بھی پہلے معلوم نہیں ہوگی


دنیا بھر میں آپ کہیں بھی چلے جائیں ٹائر چاہے جہاز کا ہو سائیکل کا ہو یا پھر کسی گاڑی کا ہمیشہ کالے رنگ کا ہی ہوتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آخر ٹائرز کا رنگ کالا ہی کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو دیں گے وہ معلومات جس کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔دراصل پچھلے زمانے میں ٹائر لکڑی کے ہوا کرتے تھے جنہیں

ہموار سطح پر چلانا بہت مشکل تھا لیکن 1895 میں ربڑ کے ٹائر ایجاد کر لئے گئے جو ہم آج بھی استعمال کر رہے ہیں، لیکن یہ ٹائر کالے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ ربڑ کا اصل رنگ کالا نہیں ہوتا بلکہ یہ سفید رنگ کا ہوتا ہے تو پھر ٹائر کا رنگ کالا کیوں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔جب ربڑ کے ٹائر ایجاد کئے گئے تو ان کا رنگ سفید ہی ہوا کرتا تھا لیکن پھر آہستہ آہستہ یہ سفید کے بجائے کالے رنگ میں تبدیل ہو گئے، ایسا کیوں ہوا؟ دراصل اس کی وجہ ایک کیمیکل ہے جس کو بعد میں ٹائر بنانے میں شامل کیا گیا، اس کیمیکل کا نام کاربن بلیک ہے، کاربن بلیک ایک ایسا کیمیکل ہے جو ٹائر کی مضبوطی کو بڑھاتا ہے اور ٹائر زیادہ دیر تک استعمال کے قابل رہتا ہے یہ کاربن بلیک ٹائر کو گرم ہونے سے بھی بچاتا ہے۔تو اس ہی کاربن بلیک کی وجہ سے ربڑ کا رنگ سفید سے کالا ہوا اور یوں اب تمام دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ٹائرز کا رنگ کالا ہی ہوتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us