300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


سعودی عرب نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر بڑی پابندی عائد کر دی


ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کی جانب سے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیلئے بڑی پابندی عائد کر دی گی ، وزارت داخلہ کے مطابق یکم اگست تک ویکسین نہ لگوانے والوں پر سرکاری جگہوں ، تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ مقامی اور غیر ملکی ، سرکاری یا نجی ادارے

کا ملازم سمیت خواہ کوئی بھی ہو اس پر ان تمام پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔تمام معاشی ، کمرشل ، ثقافتی ، سیاحتی ، تعلیمی ، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں ایسے افراد کو شامل ہونے کی اجازت جن کی ویکسی نیشن ہو چکی ہو ، اس سے قبل گزشتہ ہفتے سعودی حکومت ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے شاپنگ مالز اور ریستوران جیسی عوامی جگہوں پر یکم اگست سے داخلہ ممنوع کرنے کا اعلان کر چکی ہے ۔یکم اگست کے بعد سے ریستوران ، کیفے ، حجام ، بیوٹی سیلون سمیت پارٹی ہالز میں داخلے کیلئے کورونا سے بچاؤ کی دونوں ڈوز لگوانا لازمی ہیں ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا سے بچاو کی دو کروڑ چالیس لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us