300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پیر‬‮   17   جنوری‬‮   2022


والدہ زندہ ہوتیں تو پہلی بار نانی بنتیں، بختاور کی بے نظیر کیلئے جذباتی پوسٹ


کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی پر اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے والدہ کے لیے شیئر کی گئی خصوصی پوسٹ پر بختاور نے ردعمل دیا اور لکھا کہ میری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اب پہلے سے کہیں

زیادہ یاد آتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ جب میں نے کالج میں یا گریجویشن کے دوران اپنے گریڈز حاصل کیے اور جب میں اپنی شادی کی پلاننگ کررہی تھی یا جب میری شادی کی تقریبات ہورہی تھیں، ماں بننے کے دنوں میں اور اب اپنے نومولود کے ساتھ اپنی والدہ کی بہت زیادہ یاد آئی۔بختاور نے لکھا کہ میری والدہ اس دنیا میں ہوتیں تو اس سال پہلی بار نانی بنتیں۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی آج منائی جاری ہے۔2007 میں جلا وطنی کے بعد جب بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں تو ان کے قافلے پر شارع فیصل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تاہم محترمہ بے نظیر بھٹو اس حملے میں محفوظ رہی تھیں لیکن 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں انہیں شہید کردیا گیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us