300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ہفتہ‬‮   22   جنوری‬‮   2022


موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل فون کال پر

 

ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ایف بی آر نے موبائل فون کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانے والا ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے، فنانس ایکٹ22-2021 میں5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی۔واضح رہے کہ مختلف موبائل کمپنیوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے 18 اکتوبر کو ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us