منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


شادی کی تقریب میں فائرنگ۔۔دلہا ساتھیوں سمیت جیل پہنچ گیا


بھلوال(مانیٹرنگ ڈیسک)بھلوال سٹی کی حدود میں واقع ڈیرہ کامرہ میں شادی کی تقریب میں دوستوں کی ہوائی فائرنگ نے دلہا کو جیل پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں دوستوں کی ہوائی فائرنگ نے دلہا کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دلہا سمیت دو افراد

کو گرفتار کیا۔ اہل خانہ کے مطابق دلہا غلام مصطفیٰ کے دوستوں نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ واضح رہے پولیس پارٹی نے بارات میں فائرنگ کرنے والے شخص جاوید کو اسلحے سمیت گرفتار کیا تو دلہا غلام مصطفیٰ اُسے بچانے کے لیے آگے بڑھا، جس پر پولیس نے اُسے بھی موبائل میں بیٹھا کر تھانے منتقل کردیا اور مقدمے میں نامزد کردیا۔ بھلوال پولیس کے مطابق دلہا کے قبضے سے 12 بور جبکہ جاوید اقبال کے پاس سے 30 بور کا پستول برآمد ہوا ہے، جس کا مقدمہ درج کر کے دونوں کو حوالات میں بند کردیا، ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us