300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


صرف بیٹری ہی تو خراب ہوئی تھی۔۔۔ آدمی نے اپنی ہی کروڑوں روپے کی گاڑی کو بم سے کیوں اڑا دیا؟


اگر آپ کی مہنگی ترین گاڑی خراب ہو جائے اور پھر اسے ٹھیک کروانے کے لئے پیسے زیادہ لگ رہے ہوں تو آپ کیا کریں گے؟ آپ یقیناً اس گاڑی کو اسی حالات میں بیچ دیں گے، تاکہ آپ کا نقصان کم سے کم ہوسکے۔ لیکن فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے گاڑی کو بیچنے کے بجائے اسے بم دھماکے سے اُڑَا دیا۔ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والا ٹوماس

کاٹینن کے پاس مشہور امریکی کمپنی کی گاڑی ٹیسلا 2013 ایس (Tesla Model S 2013) کا ماڈل تھا، جس کی مالیت 60 ہزار امریکی ڈالرز ہے، جو کہ پاکستانی 1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ تاہم گاڑی کی بیٹری میں خرابی آنے پر جب نوجوان نے کمپنی سے رابطہ کیا تو اسے معلوم ہوا کہ نئی بیٹری کیلئے اسے 22 ہزار ڈالر ادا کرنا ہونگے، جو کہ پاکستانی 40 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ تاہم گاڑی کو ٹھیک کروانے کے بجائے، نوجوان نے ٹیسلا گاڑی کو 30 کلو کے بم دھماکے سے اڑانے کا فیصلہ کیا، جس کیلئے اس نے دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے والے ماہرین کی خدمات حاصل کیں۔ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں ڈالرز کی گاڑی جند لمحوں میں راکھ کا ڈھیر بن گئی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us