300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پیر‬‮   17   جنوری‬‮   2022


56 ویں سالگرہ پر سلمان خان کو نئی نویلی دلہن کترینہ کیف نے کون سا تحفہ دیا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں


ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان 56 برس کے ہو گئے ہیں جس کا جشن انہوں نے اپنے ذاتی فارم ہاوس پر منایا جس میں ان کے کئی دوستوں اور بالی ووڈ کے ستاروں نے شرکت کی ، اس موقع پر دبنگ خان کو سب سے مہنگا تحفہ والد نے دیا جبکہ سب سے سستا تحفہ بہنوئی ایوش نے دیا ۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان دوستوں اور رشتہ

داروں کو مہنگے تحفے دینے پر بہت شہرت رکھتے ہیں جس کی ایک مثال کترینہ کیف کو شادی کے تحفے میں دی جانے والی تین کروڑ روپے مالیت کی رینج روور گاڑی کی ہے ۔سلمان خان کے والد سلیم خان نے بیٹے کو 56 ویں سالگرہ پر سب سے مہنگا تحفہ دیا ہے اور وہ تحفہ ممبئی کے پوش ترین علاقے جوہومیں اپارٹمنٹ کی صورت دیا ہے جس کی مالیت تقریبا12 سے 13 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔سلمان خان کے بھائی اور پروڈیوسر ارباز خان نے انہیں 2 سے 3 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لگژری گاڑی تحفے میں دی۔سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے بھی سالگرہ پر انہیں بی ایم ڈبلیو ایس 1000 آر آر کا تحفہ دیا اور ان کے تحفے کی مالیت 23 سے 25 لاکھ بھارتی روپے ہے۔انیل کپور نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر چمڑے کی جیکٹ تحفے میں دی۔ رپورٹس کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دی گئی جیکٹ کی مالیت 27 سے 29 لاکھ بھارتی روپے ہے۔بالی وڈ اداکارہ اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی کترینہ نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر سونے کا بریسلٹ گفٹ کیا جس کی قیمت 2 سے 3 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔اس فہرست میں سلمان

خان کو سب سے کم مالیت کا تحفہ ان کے بہنوئی آیوش شرما نے دیا۔آیوش نے سلمان کو سونے کی چین تحفے میں دی ہے جس کی مالیت 73 سے 75 ہزار بھارتی روپے ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us