300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

جمعرات‬‮   20   جنوری‬‮   2022


سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی پر

 

توہین عدالت کیس میں رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق چیف جج سے تحریری جواب جمع کرانے سے متعلق پوچھا تو سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے جواب دیا کہ میرے وکیل بتائیں گے کہ جواب کیوں داخل نہیں ہو سکا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم سے استفسار کا کہ کیا آپ بیان حلفی کے مندرجات کو تسلیم کرتے ہیں ؟۔ رانا شمیم نے جواب دیا کہ میں پہلے داخل کرایا جانے والا بیان حلفی دیکھوں گا ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ جس شخص نے بیان حلفی دیا اسے یاد نہیں کہ بیان میں کیا کہا ہے ؟، اگر انہیں نہیں معلوم تو پھر یہ بیان حلفی کس نے تیار کرایا ؟۔رانا شمیم نے عدالت کو بتایا کہ میرا بیان حلفی سیل شدہ اور لاکر میں محفوظ ہے ۔ چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ رانا شمیم اصلی بیان حلفی کے ساتھ تحریری جواب 7 دسمبر تک داخل کریں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نےریمارکس دیے کہ آپ نے تین سال بعد ایک بیان حلفی دیا ہے ،تمام ججز کے بارے میں بات کی گئی ، اس عدالت نے کچھ سٹینڈرز سیٹ کئے ہیں ، اس کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کیس میں توہین عدالت کے اصول طے کئے تھے ۔دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ پاکستان با رکونسل اور پی ایف یو جے سے کوئی آیا ہے ؟،ہماری اپنی آزادی

 

بھی آزادی صحافت پر منحصر ہے ۔سابق چیف جج رانا شمیم نے عدالت سے کہا کہ میرے بھائی کا چہلم ہے ، اس کے بعد سماعت رکھ لیں ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us