300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   19   جنوری‬‮   2022


چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، احسن اقبال نےبڑا مطالبہ کر دیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے چیئرمین نیب

 

اور ڈی جی نیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا سے گفتگو مین احسن اقبال نے کہا کہ میں آئندہ عدالت پیشی پر چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست کروں گا۔سرکاری دفاتر میں افسران کوئی فیصلہ کرنے کو تیار نہیں ، سرمایہ کار پاکستان میں پیسہ لگانے کو تیار نہیں ، جھوٹے کیسز بنانے پر قوم ان کا احتساب کرے گی ۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، برآمدات میں میں اضافے پر بھی انہیں ناکامی کا سامنا ہے ،اپنی نالائقیوں ، نا اہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے انہوں نے قرض لیا، آج معیشت کے ساتھ سی پیک کا بھی ستیاناس ہو چکا ہے ، گزشتہ تین سال میں سی پیک پر ایک پیسہ بھی نہیں لگایا گیا ، سی پیک کا مغربی روٹ تین سال کی تاخیر کا شکار ہے ۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ گوادر سی پیک کا گیٹ وے ہے مگر آج گوادر کے عوام بھی احتجاج کر رہے ہیں ، عوام کے کان ایک ہی تقریر سن سن کر پک چکے ہیں ،حکومت کی تباہ کاریوں کا جواب کون دے گا۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us