300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

جمعہ‬‮   21   جنوری‬‮   2022


اومی کرون سے پوری دنیا کو خطرہ، بعض علاقوں کیلئے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں” ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا


جنیوا (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا

 

وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پوری دنیا میں پھیلنے کا خطرہ ہے جس کے باعث بعض علاقوں کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاحال دنیا میں اومی کرون کی وجہ سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی لیکن اس وائرس پر ابھی بہت سی تحقیق ہونا باقی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون وائرس میں تبدیلیاں بہت زیادہ ہیں جن میں سے کچھ پریشان کن ہیں۔ اس وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کو شدید خطرہ ہوسکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس ادھانوم کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ تبدیلیوں کے ساتھ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا سامنے آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے لیے صورتحال کتنی خطرناک ہے۔ یہ ویریئنٹ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کو وباؤں کے حوالے سے نیا معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us