300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

جمعرات‬‮   20   جنوری‬‮   2022


شہری کا آن لائن آئی فون 13 پرومیکس کا آرڈر لیکن موصول کیا چیز ہوئی ؟ دیکھ کر سمجھ نہ آئے کہ ہنسے یا روئے


لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل کیرول نامی صارف نے آئی فون 13 پرو میکس کیلئے(تقریباً2 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) کا آن لائن آرڈر دیا تاہم اسے بدلے میں دو چاکلیٹ اور ٹشو پیپر موصول ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میں ڈینیئل کا کہنا ہے کہا اس نے 2 دسمبر کو ایپل کی ویب سائٹ کے ذریعے فون کا آرڈر دیا تھا لیکن

سٹاک کی وجہ سے ڈیلیوری میں تاخیر کے باعث 17 دسمبر (جمعے)کو آرڈر موصول ہونا تھا، تاہم جس دن یہ ڈیلیور ہونا تھا،صارف کو نجی کوریئرسروس سے متعدد متضاد خبریں موصول ہوئیں۔ڈینیئل نے دعویٰ کیا کہ وہ خود کوریئر سروس کے گودام پہنچے اور ٹریکنگ پیج پر جاکر اپنے آرڈر کے باکس کا انتخاب کیا تاہم کوریئرکپمنی کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ہفتے کو تیار ہوجائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تو ڈینیئل کو تاخیر سے آرڈر ملا دوسرا اس کے باکس کی ٹیپ سے چھیڑ چھاڑ ہوئی وی تھی لیکن پھر بھی انہوں نےاسے کھولنے کا فیصلہ کیا،جیسے ہی باکس کو کھولا تو اس میں آئی فون کی بجائے دو چاکلیٹ اور ٹشو پیپر ملے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us