پیر‬‮   17   جنوری‬‮   2022


عامر لیاقت حسین کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل


کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور معروف میزبان عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پی ٹی آئی رہنما اور معروف میزبان عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال میں داخل

کرایا گیا ہے ۔ عامر لیاقت نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ الحمد للّٰہ میری حالت خطرے سے باہر ہے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ۔ عامر لیاقت نے ہسپتال کے باہر جمع ہونے والے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوجائیں ۔تاہم عامر لیاقت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیماری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکریٹری فوزیہ صدیقی نے بھی عامر لیاقت کی اسپتال میں کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ۔واضح رہے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کراچی سے منتخب ہونے والے ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی کے مسائل پر کھل کر وزیراعظم عمران خان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور انہوں نے متعدد بار اپنا استعفیٰ بھی وزیراعظم کو پیش کیا جو قبول نہیں کیا گیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us