300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

10ارب ڈالر تو کچھ بھی نہیں، حکومت کی جانب سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کا فیصلہ | forikhabar
جمعہ‬‮   4   دسمبر‬‮   2020


10ارب ڈالر تو کچھ بھی نہیں، حکومت کی جانب سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کا فیصلہ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10ارب ڈالر تو کچھ بھی نہیں۔۔!!! حکومت کیجانب سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کا فیصلہ، لاک ڈاون سے تنگ عوام پر ایک اور پہاڑ ٹوٹ گیا۔ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستانی حکومت اگلے مالی سال کے دوران 15ارب ڈالر مزید قرضہ لینے کا منصوبہ

بنا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر پاکستان کو یہ قرضہ مل جاتا ہے تو اس میں سے 10ارب ڈالر سے پرانے قرضے اتارے جائیں گے جبکہ باقی رقم سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھا جائے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگرپاکستان 15ارب ڈالر کے ان قرضوں کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ قرضے ملکی تاریخ میں کسی بھی ایک مالی سال کے دوران لیے گئے قرضے کی سب سے بڑی مالیت ہوگی اور اس سے ملک قرضوں کے مزید بوجھ تلے دب جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہموجودہ حکومت قرضوں سے نجات کیلئے ملکی برآمدات، ترسیلات زربڑھانے اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری لانے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے جو12ارب ڈالرذخائر موجود ہیں لیکن یہ ذخائر بھی قرضوں کے ذریعے بنائے گئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف نے اپریل کی اپنی رپورٹ میں مالی سال 2020-21 کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکی حد 15.6ارب ڈالر مقررکررکھی ہے جسے بغیر مزید قرض حاصل کیے پورا کرنا

مشکل ہے کیونکہ ملکی برآمدات میں اضافہ بہت کم ہوا ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی رقوم میں بھی کورونا وبا کے باعث کمی ہورہی ہے۔ جون کے آخری ہفتے تک موجودہ حکومت کی جانب سے لیے گئے غیرملکی قرضوں کی مالیت 25ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی اور اس میں سے 16.5ارب ڈالر پرانے قرضے چکانے پر خرچ ہونگے۔ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط حاصل کرنے کیلئے اس کی شرائط پوری کرنے کے ضمن میں تمام تر کوششیں کررہی ہے۔نئے قرضوں کے حصول کیلئے حکومت کو آئی ایم ایف کے پروگرام کو بحال رکھنا ضروری ہوگا۔اگلے مالی سال کے دوران حکومت کو آئی ایم ایف سے 2.1 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us