300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

شادی رات کو کریں یا دن میں؟ کونسا وقت فائدہ مند ہے، | forikhabar
بدھ‬‮   2   دسمبر‬‮   2020


شادی رات کو کریں یا دن میں؟ کونسا وقت فائدہ مند ہے،


آجکل شادی کی تقریبات میں ہلہ گلہ نہ ہو یا مختلف رسومات اور بناؤ سنگھار نہ ہو تو لوگوں کو مزہ نہیں آتا کیونکہ شادی اپنے رشتے داروں اور دوستوں سے ملنے کا ایک ذریعہ بھی ہے ۔ اب بات اگر شادی کے وقت کی ہو کہ دن میں شادی کریں یا پھر رات کے وقت تو اس کا تعین کیسے کیا جائے کہ کونسا وقت شادی کے لئے زیادہ بہتر ہے۔عموماً شہروں میں رات کے وقت

ہی شادی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے، مگرگاؤں دیہات میں دن کے اوقات میں شادی کی تقریبات منعقد

کی جارہی ہوتی ہیں۔ لیکن آج بھی کئی گھرانے ایسے ہیں جہاں گھر کے بڑے دن کے اوقات شادی کی تقریبات طے کرواتے ہیں۔ جو کہ شہروں میں رہنے والوں کے لئے تعجب کا باعث

بنتی ہے۔سماجی جنرل آف میرج اینڈ فیملی کی شائع کردہ مکالے کے مطابق: ” دن کے وقت کی گئی شادیاں آپسی و باہمی محبتوں کے بڑھنے کا ذریعہ ہیں، کیونکہ دن کے وقت انسان دماغی و جسمانی طور پر فعال ہوتا ہے

اور باتوں کے ذریعے جذبات بھانپ لینا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔ نوبیاہتا جوڑا شادی کی رسومات سے فراغت کے بعد اس دن کو یادگار بنانے کی غرض سے دن کے مختلف پہر میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتا ہے جس سے دماغئ طور پر بھی دونوں ایک دوسرے کو

زیادہ جلدی سمجھ پاتے ہیں”۔عام زندگی میں دن اور رات کے اوقات کی گئی شادیوں کے اثرات کا موازنہ کیا جائے اور فوائد کے بارے میں ذکر کریں تو:• دن میں شادی کی تقریبات کم خرچے میں ہو جاتی ہیں۔• فوٹوگرافر بھی کم پیسوں میں تصاویر اور ویڈیوز کو آپ کی

مرضی کے مطابق بنا دیتا ہے اور جتنی چاہے اتنی تصاویریں بنا دیتا ہے ۔• دن میں کھانا ضائع ہونے سے اس لئے بچ جاتا ہے کیونکہ چرند پرند بھی اڑ رہے ہوتے ہیں ، بچا ہوا کھانا وہ کھا لیتے ہیں۔• بہت زیادہ بھرے ہوئے کڑھائی والے مہنگے کپڑے نہ بھی پہنیں تو تقریبات

میں انتہائی جازب نظر آتے ہیں۔• رات کے وقت لائٹنگ اور زرق برق قمقموں پر بے شمار پیسہ ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us