300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

غیر شادی شدہ افراد کو دراصل صنف مخالف میں کس چیز کی تلاش ہوتی ہے؟ | forikhabar
جمعہ‬‮   4   دسمبر‬‮   2020


غیر شادی شدہ افراد کو دراصل صنف مخالف میں کس چیز کی تلاش ہوتی ہے؟


کنبرا(ویب ڈیسک) محبت کے متلاشی غیرشادی شدہ مردوخواتین صنف مخالف میں کس چیز کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں؟ ایک آسٹریلوی ریلیشن شپ ماہر نے اس مشکل ترین سوال کا جواب ایک تحقیقاتی سروے کی صورت میں دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی

شہر پرتھ کی رہائشی لواینی وارڈ نامی اس ماہر نے 1ہزار غیرشادی شدہ لڑکے لڑکیوں سے یہ سوال کیا اور ان کے جوابات کو نتائج میں بیان کیا ہے جن کے مطابق غیرشادی شدہ مرد

شخصیت کے اعتبار سے خواتین میں پہلے نمبر پر ایمانداری، دوسرے نمبر پر اعتماد، تیسرے نمبر پر کھلنڈرا پن، چوتھے نمبر پر مہربان اور شکرگزار ہونا اور پانچویں نمبر پر

وفادار ہونا پسند کرتے ہیں۔ شکل و صورت کے اعتبار سے کنوارے مرد خواتین میں بالترتیب آنکھوں، مسکراہٹ، کولہوں، چھاتیوں اور ٹانگوں کو پسند کرتے ہیں۔“اسی طرح غیرشادی

شدہ خواتین شخصیت کے اعتبار سے مردوں میں حس مزاح کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔ اس کے بعد بالترتیب وفاداری اور پرکشش ہونا، ایمانداری، ذہانت اور مہربان ہونا پسند کرتی

ہیں۔ شکل و صورت کے اعتبار سے خواتین بالترتیب مردوں کی آنکھوں، مسکراہٹ ، اچھے دانتوں اور قد کو پسند کرتی ہیں۔لواینی وارڈ کا کہنا تھا کہ ”جو چیزیں مردوخواتین کا تعلق

خراب کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں ان میں جانوروں کو ناپسند کرنا، پہلی ڈیٹ سے قبل کال نہ کرنا، تعلق قائم کرنے میں تیزی کا مظاہرہ کرنا، نامناسب کپڑے پہننا، خراب صحت، سبزی خور ہونا اور کھلے منہ سے چبانا و دیگر شامل ہیں۔“


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us