300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

انسٹاگرام کی نئی تبدیلی سے صارفین ناخوش ۔۔ڈیلیٹ کرنیکی دھمکیاں | forikhabar
بدھ‬‮   2   دسمبر‬‮   2020


انسٹاگرام کی نئی تبدیلی سے صارفین ناخوش ۔۔ڈیلیٹ کرنیکی دھمکیاں


دنیا کی مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ہوم پیج پر کی جانے والی حالیہ بڑی تبدیلی سے دنیا بھر کے صارفین ناخوش نظر آرہے ہیں اور کئی صارفین نے تو ایپ ڈیلیٹ کرنے کی

دھمکی بھی دے دی۔فیس بک کی زیرملکیت انسٹاگرام نے گزشتہ ہفتے اپنے ہوم پیج پر ٹک ٹاک کی طرز پر ویڈیو فیچر ریلز اور شاپنگ بٹن کا اضافہ کیا گیا تھا تاہم صارفین کو یہ تبدیلی

پسند نہیں آ رہی ہے۔صارفین اس تبدیلی کو بدصورت اور اذیت ناک قرار دے رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق درجنوں صارفین فیس بک انتظامیہ کو بھی اس تبدیلی پر شکایتی کالز کی

ہیں جن میں انہوں نے اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ایک صارف نے

اس ری ڈیزائننگ کو کچرے سے مشابہت دیتے ہوئے پرانے انسٹاگرام ڈیزائن کی بحالی کا

مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ انسٹاگرام لے آؤٹ میں کی جانے والی میجر ری ڈیزائننگ کا اعلان

گزشتہ ہفتے انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موزری کی جانب سے بلاگ پوسٹ کے ذریعے کیا گیا

تھا۔پوسٹ میں ایڈم نے واضح کیا تھا کہ ری ڈیزائننگ کے بعد صارفین کو انسٹاگرام میں ریلز

اور شاپنگ کے فیچر تک تیزی سے رسائی ملے گی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم تبدیلیوں کو

غیر سنجیدہ نہیں لیتے ہم نے طویل عرصے تک انسٹاگرام کے ہوم پیج پر کوئی تبدیلی نہیں

کی۔انہوں نے کہا کہ لوگ کس طرح سے کلچر کو تخلیق کرتے اور اس سے لطف اندوز ہوتے

ہیں یہ اب بدل گیا ہے اور انسٹاگرام کو سب سے بڑا خطرہ یہ نہیں ہے کہ ہم بہت تیزی سے بدل جائیں بلکہ یہ ہے کہ ہم تبدیل نہ ہوتے ہوئے غیر متعلق ہوجائیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us