300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سائوتھ افریقین کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی کورونا میں مبتلا، آئسولیٹ کر دیا گیا | forikhabar
جمعہ‬‮   4   دسمبر‬‮   2020


سائوتھ افریقین کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی کورونا میں مبتلا، آئسولیٹ کر دیا گیا


جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم مرض میں مبتلا اس پلیئر کا نام سامنے نہیں لایا گیا ہے، مذکورہ کھلاڑی

اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے دیگر دو کھلاڑیوں کو بھی شک کی بنیاد کر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ کھلاڑی کا ٹیم کے دیگر ممبرز کیساتھ بھی قریبی

رابطہ تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آتے ہی اسے سب سے الگ کرکے آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وبائی مرض سے متاثرہ پلیئر کی صحت ابھی ٹھیک ہے تاہم اسے مانیٹر

کیا جا رہا ہے۔کھلاڑی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرکٹ سائوتھ افریقا کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف پر مشتمل افراد کے 50 سے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ

جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان 27 نومبر سے سیریز شروع ہو رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ ادھر انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے۔ ہفتہ کے روز مہمان ٹیم کیپ ٹاؤن میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us