300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سام سانگ اورآئی فون سوچتے رہ گئے وہ نیافون جس نے سب کوپیچھے چھوڑ دیا | forikhabar
بدھ‬‮   2   دسمبر‬‮   2020


سام سانگ اورآئی فون سوچتے رہ گئے وہ نیافون جس نے سب کوپیچھے چھوڑ دیا


چینی کمپنی زی ٹی ای پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وہ انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس دنیا کا پہلا بڑے پیمانے پر تیار ہونے والے اسمارٹ فون یکم ستمبر کو متعارف کرارہی ہے جس میں

سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔اب اس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے جو

کمپنی کی جانب سے ہی جاری کی گئی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بغیر فرنٹ کیمرے

کے فون کی اسکرین کیسی ہوگی۔ایکسون 2 فائیو جی نامی فون کی یہ جھلک یا خاکے زی ٹی

ای کے موبائل ڈیوائسز ڈویژن کے صدر نائی فی نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر شیئر

کیے گئے۔اوپر موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فون کی فرنٹ اسکرین پر کوئی ہول

 

پنچ یا نوچ موجود نہیں اور مکمل بیزل لیس اسکرین نظر آرہی ہے۔نائی فی نے ایک اور

تصویر بھی ویبو پر شیئر کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بغیر کیمرے کی اسکرین پاور آن ہونے پر کیسی نظر آتی ہے۔پاور آن ہونے پر صحیح معنوں پر اندازہ ہوتا ہے کہ فون میں کسی

قسم کے بیزل نہیں، بس نیچے ایک پتلی سی لکیر نظر آرہی ہے۔زی ٹی ای پہلی کمپنی نہیں جو ڈسپلے کے اندر نصب کیمرے پر مبنی فون پر کام کررہی ہے۔اوپو اور شیاؤمی کی جانب سے

بھی اس ٹیکنالوجی پر کام کیا جاارہا ہے مگر ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ کیمرے اس طرح

کام کریں گے جیسے دیگر فونز کے سیلفی کیمرے کام کرتے ہیں۔لیکس کے مطابق زی ٹی ای

ایکسون 20 میں اسکرین کے اندر چھپا سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ بیک پر 64

اور 8 میگا پکسل کیمروں کے ساتھ 2، دو میگا پکسل کے 2 سنسرز دیئے جائیں گے۔اس کے

علاوہ 2.4 گیاہرٹز پراسیسر،6، 8 اور 12 جی بی ریم ، 64، 128 اور 256 جی بی

اسٹوریج جبکہ 4120 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔فون کی قیمت فی الحال

بتانا مشکل ہے تاہم زی ٹی ای کی ڈیوائسز دیگر کمپنیں کے مقابلے سستی ہوتی ہیں۔زی ٹی ای

کی جانب سے اس اعلان کے ساتھ ساتھ ایک اور چینی کمپنی ہواوے کی جانب سے بھی آل

اسکرین فنگرپرنٹ سنسر ٹیکنالوجی اور انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس اسمارٹ فون کی رپورٹ بھی سامنے آئی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us