300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی | forikhabar
بدھ‬‮   2   دسمبر‬‮   2020


علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولان خادم حسین رضوی کی نماز

جنازہ مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں ادا کردی گئی ، جنازہ علامہ خادم رضوی کے استاد

عبدالستار سعیدی نے پڑھائی، جن سے انہوں نے علم کی دولت حاصل کی، پاکستان بھر سے

لاکھوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، لوگ دھاڑیںمارمار کر روتے رہے، تحریک

لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا اپنی موت سے متعلق ایک بیان سوشل

میڈیا پر وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خادم حسین رضوی اپنی

موت کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ویڈیو میں خادم حسین رضوی نے کہا کہ ایک دن

اعلان ہو گا کہ مولوی خادم مر گیا، تو دو ہی باتیں ہیں یا تو لوگ کہیں گے یہ اچھا بندہ تھا یا یہ

برا بندہ تھا، درمیان میں تو کچھ نہیں ہو سکتا کہ سر اچھا ہو اور ٹانگیں بری ہوں۔وائرل ہونے

والی ویڈیو میں خادم حسین رضوی نے کہا کہ کسی کے بارے میں دو ہی باتیں ہیں یا تو وہ اچھا

یا برا ہے، آپ کہہ دیں گے کہ ٹھیک تھا مگر بہت سخت تھا، بچو آج ہمارے ساتھ کھڑے ہو جا،

بعد میں میرے جیسا بھی نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ خادم حسین رضوی کا تعلق ضلع اٹک

سے تھا، وہ 22 جون 1966 کو ‘نکہ توت’ میں پیدا ہوئے۔خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ

کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجویدکی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔۔۔۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us