300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

دوبارہ باکسنگ نہیں کروں گا، بھیڑ بکریاں پالوں گا: خبیب | forikhabar
بدھ‬‮   2   دسمبر‬‮   2020


دوبارہ باکسنگ نہیں کروں گا، بھیڑ بکریاں پالوں گا: خبیب


اسلام آباد(ویب ڈیسک )ورلڈ چیمپئن بننے کےبعد مسلمان فائٹر نے رنگ کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا،نوجوان باکسر کا نے کہا کہ اس کھیل نے میرے والدکی جان لی،لہٰذا میں فائٹنگ کی

اس دنیا کو خدا حافظ کہتا ہوں۔تفصیل کے مطابق دنیا کو حیرت میں مبتلا کرتے کم عمرمیں ہی

باکسنگ کی دنیا میں ورلڈ چیمپئن بننے والے مسلمان نوجوان باکسر خبیب نےمزید کھیلنا تر

کردیا، خبیب کا کہناتھا کہ میری والدہ نہیں چاہتی کہ مجھ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے کیونکہ

اس کھیل نے میرے والد کی جان لی،لہٰذا میں فائٹنگ کی اس دنیا کو خدا حافظ کہتا ہوں۔32

سالہ خبیب نے میڈیا سےتفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رنگ کو خیر باد کہہ دیا

ہے اور ایم ایم اے سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے مگر یہ پیسا اور شہرت سمیٹنے کا ایسا نشہ ہے جو بار بار آپ کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ میرے ساتھ جڑے ہوئے لوگ مجھے کھیل

کی طرف مائل کریں گے مگر میں اب مزید باکسنگ نہیں کھیلوں گا،فائٹنگ کی دنیا میں میرا

جو مقصد یا اہداف تھا وہ میں حاصل کر چکا ہوں لہٰذا اب جب کوئی خواب،تشنگی یا کوئی بڑا

مقصد پیش نظر نہیں ہے تو پھر میں اکھاڑے میں کیونکر جاؤں۔ خبیب کا مزید کہناتھا کہ میں

ابھی نوجوان ہوں اور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا ہوں۔جب تعلیم مکمل ہو گی تو میں

سوچوں گا کہ پروفیشنل لائف میں مجھے کیا کرنا ہے تاہم ابھی تک میں نے یہ سوچا ہے کہ

میں بھیڑ بکری اور گائے پالوں گااور اس کا بزنس چلاؤں گا۔اس کے علاوہ میں اپنے گاؤں

کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کچھ کروں گا۔ سیاست کے بارے بات کرتے ان کا

کہناتھا کہ ذرا بھی دلچسپی نہیں رکھتااور نہ ہی شاید کبھی ایسا کچھ کر پاؤں تاہم اپنے لوگوں

کے لیے کچھ ضرور کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اس نے اپنی آخری فائٹ میں

کامیابی سمیٹی اور رنگ میں خدا کے حضور بسجود ہوئے، بعدازاں رنگ میں کھڑے انہوں نے اپنے اس کیرئر کو گڈ بائے کہہ دیا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us