300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مکہ اور مدینہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی | forikhabar
جمعہ‬‮   4   دسمبر‬‮   2020


مکہ اور مدینہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی


ریاض (ویب ڈیسک )سعودی محکمہ شہری دفاع نے مختلف شہروں میں موسم کی وارننگ جاری کردی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ملک کے مختلف

شہروں میں جمعہ کے روز موسم کے حوالے سے وارننگ جاری کی۔محکمہ شہری دفاع کے

مطابق مکہ اور مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا

امکان ہے جب کہ شمالی سرحدی علاقوں سمیت مشرقی صوبے اور قسیم میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہےکہ موسم کی وارننگ ماحولیاتی

تحفظ اور میٹرولوجی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے بعد دی گئی۔محکمہ

شہری دفاع نے شہریوں کو موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری برساتی نالوں سے دور رہیں


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us