300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

گورنر پنجاب فردوس عاشق اعوان کی گیند پر بولڈ ہوگئے | forikhabar
بدھ‬‮   2   دسمبر‬‮   2020


گورنر پنجاب فردوس عاشق اعوان کی گیند پر بولڈ ہوگئے


لاہور(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب اور فردوس عاشق اعوان کی ٹیموں میں آج ایک کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں ڈاکٹر فردوس عاشق کی گیند پرگورنر پنجاب بولڈ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آج کھیل کے میدان میں ایک دل چسپ منظر اس وقت دکھائی دیا جب وزیر اعلیٰ پنجاب

کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک گیند پر گورنر پنجاب

چوہدری محمد سرور کو بولڈ کر دیا۔میچ پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی ٹیموں کے درمیان

کھیلا جا رہا تھا، جب کہ دونوں ٹیمیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں پر مشتمل تھیں۔یاد رہے

کہ 17 نومبر کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل فائیو کے فائنل میچ

کے موقع پر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا تھا کہ کراچی اور لاہور دونوں شہر ان کے دل کے قریب ہیں، فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات ہیں اور اُمید ہے آج دل

چسپ فائنل دیکھنے کو ملے گا۔بعد ازاں انھوں نے پی ایس ایل5 کی فاتح کراچی کنگز اور ان

کی منیجمنٹ کو جیت پر مبارک باد کا ٹویٹ کیا، انھوں نے یہ بھی لکھا کہ لاہور قلندرز کی

کارکردگی اس سیزن میں متاثر کن رہی۔فردوس عاشق نے کراچی کنگز کی جیت کو پاکستان

کی جیت قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے مشکل وقت میں PSL5 کو تکمیل تک پہنچانے

میں PCB کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، انھوں نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے پاکستان آنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us