300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بوھیمیاکی 8 سال بعد کوک اسٹوڈیو سیزن 13 میں واپسی | forikhabar
بدھ‬‮   2   دسمبر‬‮   2020


بوھیمیاکی 8 سال بعد کوک اسٹوڈیو سیزن 13 میں واپسی


کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہونے والے میوزک شو کوک اسٹوڈیو کا سیزن 13 متوقع طور پر رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔کوک اسٹوڈیو کا سیزن 13 پہلے کے تمام تر سیزنز کے مقابلے میں سب سے مختصر ہو گا اور اس میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کے اندر 12 گانے ریلیز کیے جائیں گے۔معروف میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے 13ویں

سیزن کو بھی وائٹل سائنز کے رکن روحیل حیات پروڈیوس کر رہے ہیں جب کہ اس سیزن میں

صرف اوریجنل گانوں کو ہی پیش کیا جائے گا۔اس سیزن میں 8 سال بعد معروف پنجابی ریپر

بوھیمیا بھی نظر آئیں گے جب کہ سیزن 13 میں گلوکار راحت فتح علی خان، صنم ماروی،

میشا شفیع، علی نور، اعزاز، مہدی ملوف، عمیر جسوال، وجیہہ نقوی، زارا مدنی، ساحر گُل

خان، نوازش، علی پرویز مہدی، فریحہ پرویز اور شہروز حسین بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ

کوک اسٹوڈیو کے ابتدائی 6 سیزن روحیل حیات کے پروڈیوس کرنے کے بعد 7 سے 10

سیزن معروف بینڈ اسٹرنگز نے پروڈیوس کیے تھے۔بعد ازاں سیزن 11 زوہیب قاضی اور

‘نوری بینڈ’ کے علی حمزہ نے پروڈیوس کیا اور پھر سیزن 12 کو ایک بار پھر روحیل حیات نے پروڈیوس کیا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us