300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بشریٰ انصاری نے 5 نسلوں کو ایک ساتھ کیسے دِکھایا؟ | forikhabar
بدھ‬‮   2   دسمبر‬‮   2020


بشریٰ انصاری نے 5 نسلوں کو ایک ساتھ کیسے دِکھایا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے خاندان کی پانچ نسلوں کو ایک تصویر میں دِکھا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ایک فیملی فوٹو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی نانی، اُن کی امّی اور اُن کی بیٹی

موجود ہیں جبکہ بشریٰ انصاری نے گود میں اپنے پوتے کو بھی اُٹھایا ہوا ہے۔ بشریٰ انصاری نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پانچ نسلیں ایک ساتھ۔‘ اداکارہ نے بتایا کہ

’مذکورہ تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کی نانی، امّی، بیٹی اور پوتا موجود ہیں جبکہ یہ تصویر

14 سال قبل لی گئی تھی۔‘ اس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے اپنی جوانی کی ایک تصویر بھی

اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اس دور کے حساب سے فیشن کو فالو

کیا ہوا ہے۔ بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ’یہ تصویر سال 1990 میں

لی گئی تھی۔‘ واضح رہے کہ بشریٰ انصاری گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام پر ماضی کی

حسین یادیں مداحوں کے ساتھ شیئرکرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس سے قبل بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ اپنی وہ نایاب تصویر شیئر کی تھی جو سال

1989میں لی گئی تھی۔ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’سال 1989 کی یادیں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے ساتھ۔‘ خیال رہے کہ

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us