300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پاکستانی شوہر، بھارتی بیوی، انوکھے جوڑے کی واہگہ بارڈر سیر | forikhabar
بدھ‬‮   2   دسمبر‬‮   2020


پاکستانی شوہر، بھارتی بیوی، انوکھے جوڑے کی واہگہ بارڈر سیر


لاہور(ویب ڈیسک) ایک پاکستانی شوہر، اس کی بھارتی بیوی اور واہگہ بارڈر کی سیر۔ یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں اس انوکھے جوڑے نے اپنی انوکھی سیاحت کی کہانی دنیا کو سنائی ہے۔ ویڈیو میں لڑکی بتاتی ہے کہ میں بھارتی ہوں اور لڑکا کہتا ہے کہ میں پاکستانی ہوں۔ اس پر لڑکی بتاتی ہے کہ ہماری باہم شادی ہوئی ہے اور ہم گزشتہ دنوں واہگہ بارڈر کی سیر کے

لیے گئے۔ ہم پاکستان میں اپنی فیملی سے ملنے آ ئے ہوئے تھے چنانچہ ہم واہگہ پر پاکستان کی طرف گئے تھے۔لڑکی کہتی ہے کہ پاکستان کی سائیڈ پر بھی لوگوں میں کچھ جوش تھا لیکن

بھارت کی طرف لوگ بہت ہی زیادہ پرجوش تھے۔ لوگ رقص کر رہے تھے، کئی آنٹیاں بھی ناچ رہی تھیں۔ کاش میں بھارت کی سائیڈ سے بھی جا کر اس تقریب کو دیکھ سکتی۔یہ کہہ کر لڑکی اپنے شوہر کو کنکھیوں سے دیکھتی ہے۔ اس کے بعد لڑکی کہتی ہے کہ واہگہ بارڈر پر پہنچ کر میں بہت محب وطن ہو گئی تھی۔ جب بھی پاکستان کا نعرہ لگتا تو میں زندہ باد کہتی۔ آخر میں لڑکا کہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کبھی ایک ملک ہوا کرتے تھے۔ آج بھی دونوں ملکوں میں کئی چیزیں ایک سی ہیں۔ میری بیوی بھارت سے ہے اور میں پاکستان سے ہوں لیکن ہمیں نہیں لگتا کہ ہم دو الگ ملکوں کے شہری ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us