300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مردوں اور خواتین کے چلنے میں فرق کیوں ہوتا ہے؟ | forikhabar
بدھ‬‮   2   دسمبر‬‮   2020


مردوں اور خواتین کے چلنے میں فرق کیوں ہوتا ہے؟


آپ یہ بات تو جانتے ہوں گے کہ مردوں اور خواتین کی چہل قدمی کا انداز یا چال ایک دوسرے سے کافی مختلف ہوتی ہے مگر کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ آخر یہ فرق کیوں ہے؟

کیلیفورنیا یونیورسٹی، نیویارک یونیورسٹی اور ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق ویسے تو ہوسکتا ہے کہ کچھ مواقعوں پر مرد اور خواتین کے چلنے کا انداز ایک جیسا ہو مگر عموماً یہ فرق واضح ہوتا ہے اور اس کی وجہ سمجھنا بھی آسان ہے اور وہ دونوں کے جسمانی ساخت کا فرق ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین کے ساتھ چلتے ہوئے مرد اکثر اپنی رفتار سست کردیتے ہیں جبکہ بچوں کے ساتھ وہ ان کا خیال رکھنے والا رویہ اپناتے ہیں اور ان کی رفتار کے مطابق چلتے ہیں، ایسا خواتین بھی کرتی ہیں۔

1- جسم
مرد جسمانی طور پر خواتین سے بڑے ہوتے ہیں اور ان کے جسم جسمانی کاموں کے لیے بنے ہوتے ہیں، تو چلنا مردوں کے لیے نفسیاتی طور پر ایک اہم نکتہ ہوتا ہے، یعنی چلنے کا مقصد کسی مخصوص فعل کا حصول ہوتا ہے جیسے ایک سے دوسری جگہ پہنچنا، مرد حضرات سیدھا اور ایک لائن میں چلتے ہیں۔ دوسری جانب خواتین کی چال باوقار ہوتی ہے اور چھوٹے قدم چلتی ہیں اور بہت کم ہوتا ہے جب وہ لمبا قدم چلیں، بنیادی طور پر خواتین کے چلنے کے انداز اور جسمانی حرکت پر برسوں کا ارتقاء اثرانداز ہوتا ہے۔

2- جسمانی حرکات
یہ فرق تو سب کے لیے واضح ہے کہ مرد لمبے قدم چلتے ہیں اور ٹانگ کو جتنا آگے بڑھا سکتے ہیں بڑھاتے ہیں، جس سے وہ کم وقت میں زیادہ فاصلہ طے کرلیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ خواتین کے مقابلے میں چلتے ہوئے بازؤں اور کندھوں کو زیادہ حرکت دیتے ہیں۔ خواتین چھوٹے قدم چلتی ہیں اور ٹانگوں کو قریب رکھتی ہیں۔

3- جوتے
مردوں اور خواتین کے جوتوں کا فرق بھی چال پر اثرانداز ہوتا ہے، مثال کے طور پر مرد جوگر پہنتے ہیں جس سے انہیں بہت تیز چلنے میں مدد فراہم ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں خواتین ہائی ہیل یا معمولی ہیل کا جوتا بھی پہن لیں تو ان کے لئے چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us